EsLpngUWMAIlIHg

ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے رخصت

ویب ڈیسک: امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے نو منتخب صدر اور ان کی اہلیہ کو خوش آمدید نہ کہنے کی نئی روایت ڈال دی.

نئے امریکی صدرجوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے کچھ دیر پہلے ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈاروانہ ہوگئے، صدر ٹرمپ نےجو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے سے پہلے ہی انکار کردیا تھا۔

ایک امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی جگہ حلف اٹھانے والے جوبائیڈن کے لیے ایک خط چھوڑ کر گئے ہیں،جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی امریکی حکومت کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر

ٹرمپ نے اپنے آخری بیان میں کیا کہا کہ مجھے فخر ہے وہ دہائیوں میں پہلے امریکی صدر ہیں جس نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے نئی خلائی فورس بنائی ،ہم نے امریکی فوج کی تشکیلِ نو کی، اسٹاک مارکیٹ بلندی کی سطح پر ہے،ہمارےدورمیں اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنےمیں آیا، ہم نے امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکسوں میں کمی کی، کورونا کی وبا نہ ہوتی تو امریکی معیشت میں تاریخی نمو ہوتی، ہمارے دور میں کورونا ویکسین کی اتنی جلدی فراہمی منفردکارنامہ ہے، بہت سےمسائل کا سامنا رہا لیکن ہم نے وہ رکاوٹیں کامیابی سے پار کیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کی مغازی پناہ گزین کیمپ پر بمباری، 18 فلسطینی شہید

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں جو کچھ کیا بہت اچھا کیا، آپ سب اپنا خیال رہے، بہت جلد کسی اور روپ میں آپ سے ملاقات ہوگی۔