ayub 1

سپریم کورٹ اف پاکستان نےایوب ٹیچنگ اسپتال میں بھرتیوں، تعیناتیوں، اور پروموشن کا تمام ریکارڈ طلب

ویب ڈسیک : سپریم کورٹ اف پاکستان اور پشاور ہائی کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں صوبائی انسپکشن ٹیم کا ایوب میڈیکل کمپلکس انتظامیہ کو مراسلہ جاری، ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاز کے بعد اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے چِیرمین و ممبران کی تعینانی کا ریکارڈ طلب، ایوب ٹیچنگ اسپتال میں بھرتیوں، تعیناتیوں، اور پروموشن کا تمام ریکارڈ طلب، بھرتیوں اور ترقیوں کا تمام ریکارڈ اور تمام رولز اور ریگولیشنز اور متعلقہ طریقہ کار کا تما، ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ،جیل سے پمز ہسپتال منتقل

بورڈ اف گورنرز کے تمام ارکان کے نام شناختی کارڈ نمبرز اور دستخط کے سیمپل بھی طلب، متعلقہ اسپتال سے فوکل پرسن بھی نامزد کرکے ریکارڈ کیساتھ طلب، تمام ریکارڈ اس سے پہلے بھی 30جنوری 2020 کو طلب کیا گیا تھا اور دوبارہ یہ تمام ریکارڈ طلب کرنے کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان، سماعت آج ہوگی

یاد رہے سپریم کورٹ اف پاکستان نے خیبر پختونخواہ کے ایم ٹی ایئز ہسپتالوں میں کرپشن پر سوموٹوایکشن لیا اور انکوائرئ کراوئی گئی تھی لیکن 3 سال گزرنے کے بعد بھی اس پر عمل درامد نہیں ہوا۔