1 4

24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 54 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد): این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43744 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2363 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 54 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11157 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 27146 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 35293 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2179 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 480969 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 238470 ہوگئی ہے جب کہ 3843 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 151603 ہے اور 4501 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18670 اور ہلاکتیں 192 ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 64373 اور 1811 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8706 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 248 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4894 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40430 ہے اور اب تک 460 مریض انتقال کرچکے ہیں۔