وفاقی وزیر خزانہ

ڈالر کو 200 روپے سے نیچے لائیں گے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستانی روپے کی قیمت ریئل ایفیکٹیو مارکیٹ ریٹ نہیں ہے، ڈالر کی اصل قدر200 روپے سے کم ہے اور ڈالر 200 روپے سے کم ہو گا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈالر کی اس وقت جو قدر ہے، وہ حقیقی نہیں ہے، ڈالر کی اصل قدر200 روپے سے کم ہے اور ڈالر 200 روپے سے کم ہوجائے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اپوزیشن کوماضی میں بھی کہتا رہا کہ آئیں میثاق معیشت کریں، عمران خان اوراس کی پوری ٹیم کے اعصاب پر میں سوار ہوں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اِس وقت ڈالر بین الاقوامی طور پر مضبوط ہے لیکن اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو 200 روپے سےکم پرلائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ادارہ شماریات آزاد ادارہ ہے اور وہ ہیرا پھیری نہیں کرتا۔
خیال رہے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں آج ڈالر ایک روپے 16 پیسے سستا ہوکر 227 روپے 29 پیسے پر آگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 230 روپے پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں بارشیں،ندیوں اور دریائے سوات میں پانی کا بہاؤبڑھ گیا