لکی مروت میں فائرنگ واقعات

لکی مروت میں فائرنگ واقعات،2نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک : لکی مروت میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس کے مطابق علاقہ بہرام خیل میں شادی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے عید نواز ( عمر 18سال) سکنہ تجوڑی گولی لگنے سے دم توڑ گیا۔ مدعی شیر جنگی خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ بھائی صلاح الدین کی بارات لے کر بہرام خیل گئے تھے کہ شادی کی تقریب میں فرمان اللہ نے پستول سے فائرنگ کردی جس سے اس کا بھائی عید نواز گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔
درہ پیزو میں سیمنٹ فیکٹری کے قریب مستورات کے تنازعہ پر ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والا 26سالہ نوجوان کو باپ کے سامنے گولیوں سے بھون ڈالا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی واردات سیمنٹ فیکٹری کے نزدیک واقع ڈیزل ایجنسی پر پیش آئی جہاں مقتول سید اعظم اور اس کے والد وزیر اعظم موجود تھے۔ مدعی وزیر اعظم نے پولیس کو بتایا کہ گل خان اور اس کے بیٹے محمد خان اچانک آئے اور پستول سے فائرنگ کردی جس سے سید اعظم موقع پر دم توڑ گیا ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل