ٹیوب ویلز بند

بلوں کی عدم ادائیگی’ سٹریٹ لائٹس کے بعد ٹیوب ویلز بھی بند

ویب ڈیسک: بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث سٹریٹ لائٹس کے بعد ٹیوب ویلز بھی بند ہوگئے شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث پشاور میں سٹریٹ لائٹس بند کردی گئی ہیں جس کے بعد پیسکو کو بل کی عدم ادائیگی پر پیسکو نے اندرون شہر کہ زیادہ تر ٹیوب ویلوں سے لنک اتار دیے ہیں اور ٹیوب ویل بند ہوگئے ہیں
ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میںمزید ٹیوب ویلز کی بجلی بھی منقطع کردی جائیگی ٹیوب ویلوں کی بندش سے شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے شہریوں کے مطابق شہر کی زیادہ یونین کونسلوں میں رمضان المبارک کے دوران پانی ناپید ہوگیا ہے اور شہریوں کو وضو کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں ہے پیسکو حکام کے مطابق سینی ٹیشن کمپنی پشاور لاکھوں کی نادہندہ ہے جس کے باعث بجلی کنکشن کاٹے جا رہے ہیں دوسری جانب پانی نہ ہونے کیوجہ سے گھروں میں افطاری کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے
شہریوں نے صوبائی حکومت اور میئر پشاور سے درخواست کی ہے کہ بجلی کے بقایاجات ادا کئے جائیں اور شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کیاجائے ۔واضح رہے کہ پیسکو نے 23روز قبل پشاور کی سٹریٹ لائٹس کے کنکشن بھی کاٹ دئے تھے اور اب تک پشاور شام ڈھلتے ہی تاریکی میں ڈوب جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید کے خلاف سنگین الزامات پر انکوائری شروع