ہمیں‌اپنی برآمدات بڑھانا ہوں گی

ہمیں‌ اپنی برآمدات بڑھانا ہوں گی، محمد اورنگزیب

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نقصان میں جانے والے اداروں سے اربوں روپے بچا سکتے ہیں، ملکی ترقی کیلئے ہمیں‌ اپنی برآمدات بڑھانا ہوں گی،پنشن کو بھی ہر صورت روکنا ہو گا۔
سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، زراعت کے شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، اس لئے اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اور زراعت فنانس کو بڑھانا ہدف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نقصان میں جانے والے اداروں سے اربوں روپے بچا سکتے ہیں، لائیو سٹاک اور ڈیری میں بھی فوکس کریں گے، لائیو سٹاک اور ڈیری کی بھی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہماری گزشتہ سال بچت زراعت کے شعبے سے ہوئی جس کی گروتھ 6 فیصد تھی، ہمیں‌ اپنی برآمدات بڑھانا ہوں گی، ایکسپورٹس بڑھانے کی پالیسی دی ہے اس پر کام بھی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دہشتگردی:چین روس اور ایران کی پاکستان کے موقف کی تائید