اسلام آباد کے بجلی صارفین 14روپے

اسلام آباد کے بجلی صارفین 14روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے بجلی صارفین 14روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم کر دیئے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ بجلی بلوں میں ریلیف حتمی انجام تک نہ پہنچ سکا، اور اس کے ابتدائی تینور میں ہی اسلام آباد کے بجلی صارفین 14روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم کر دیئے گئے۔
پنجاب حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر اسلام آباد کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت پر 14 فی یونٹ سبسڈی واپس لے لی۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق اسلام آباد کے صارفین کو ماہ ستمبر میں ریلیف نہیں ملے گا، بلنگ سافٹ ویئر میں تبدیلی کے لیے بھی احکامات جاری کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق آئیسکو کو ابھی تک اگست میں دیئے گئے ریلیف کے پیسے بھی نہیں ملے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ سبسڈی کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں:  امل ملیشیا سے حزب اللہ، حسن نصراللہ کی مثالی کامیابی کاسفر