خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سینیٹ الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ 2 اپریل کو دیگر صوبوں میں سینیٹ انتخابات ہوئے لیکن کے پی میں نہیں، مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، ہمیں سینیٹ الیکشن کے لیے تاریخ دی جائے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن عمل درآمد نہیں کرنا چاہتا، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ اب تک متنازع ہے۔
اس دوران عدالت نے سپیکر کو حکم دیا کہ مخصوص نشستوں پر حلف لیں لیکن سپیکر نے نہیں لیا، خیبرپختونخوا میں الیکٹرول نمبر پورا نہیں تو کیسے تاریخ دیں؟
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ اس وقت اسمبلی اراکین کی تعداد کتنی ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ اسمبلی میں 115 اراکین الیکشن جیت کر آئے جبکہ21 مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہیں۔
بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  ایران کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ