ڈرائیور کا کان کاٹ ڈالا

پاراچنار میں مسافر نے 20 روپے کیلئے ڈرائیور کا کان کاٹ ڈالا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے پاراچنار میں مسافر نے 20 روپے کیلئے ڈرائیور کا کان کاٹ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پارا چنار میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں محض 20 روپے پر ہونے والے تنازع میں مسافر نے غصے میں آ کر وین ڈرائیور کا کان کاٹ ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کے بعد ملزم وہاب علی کو گرفتار کر لیا۔ ڈرائیور امجد علی نے پاراچنار تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اس نے وہاب علی اور ایک خاتون مسافر کو شہر سے اٹھایا اور کالج کالونی میں اتارا۔
ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ منزل پر پہنچ کر مسافر نے 100 روپے ادا کیے اور 20 روپے واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر انکار کر دیا کیونکہ کرایہ اتنا ہی بنتا ہے تو وہاب علی نامی شخص نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کا کان کاٹ لیا۔
واقعے کے بعد زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔
بعد ازاں پولیس نے زخمی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف مستعفی