سعودی مصر تعاون علاقائی سلامتی

سعودی مصر تعاون علاقائی سلامتی کیلئے اہم ہے، فیصل بن فرحان

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سعودی مصر تعاون علاقائی سلامتی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب مصر کیساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے قاہرہ اور ریاض کا فوری غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مزید نقصان ناقابل برداشت ہے۔
عرب لیگ کے 162ویں اجلاس کے بعد سعودی عرب کے وزیر کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی میں جنگ کا جاری رہنا، اور غزہ جنگ بندی میں تاخیر اس نظام کی ناکامی کا عملی ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے پر مجبور کریں۔ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچانے کیلیے قاہرہ کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
قاہرہ میں عرب لیگ کے 162ویں اجلاس کے بعد سعودی اور مصری وزرائے خارجہ کی ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی امداد میں رکاوٹیں ڈالنا جنگی جرم ہے۔
مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ قاہرہ اور ریاض غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔
عبدالعاطی نے کہا کہ مصر اور سعودی عرب بحیرہ احمر میں کشیدگی کو مسترد کرتے ہیں، مصر یمن میں بحران کے حل کے لئے سعودی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قاہرہ خطے میں کشیدگی کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر میں فیلڈر گاڑی حادثے کا شکار ،بچہ ،نوجوان زخمی