ایک ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی

ایک ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا عندیہ

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے مردان اور چارسدہ میں کسان کھلی کچہریوں کے انعقاد کے دوران کہا کہ کسانوں کو بلاسود قرضے کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں جبکہ ایک ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کرینگے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال کی زیر صدارت مردان اور چارسدہ میں الگ الگ کسان کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران کسانوں نے پانی کی فراہمی، کسانوں کےلئے بلاسود قرضے، گندم کے بہترین بیچ اور زرعی مشینری کی فراہم کے مطالبات کیے گئے۔
ضلع مردان میں حکومت اور کسانوں کے باہمی تعاون سے ایک ہزار ٹیوب ویل کو شمسی توانائی پر منتقل کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ کسان کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد یہاں کے کسانوں کے مسائل سے اگاہی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے اس دوران بتایا کہ کسانوں کو بلاسود قرضے کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کی مشینری کی غیر قانونی اور غلط استعمال کے حوالے سے تحقیقات کریں گے۔ تحصیل رستم میں زیتون اور زعفران کی کاشت کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
کاشتکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کی تجاویز و مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں گے۔ فارمز تنظیموں کو انے والے منصوبہ میں شامل کریں گے۔
صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے کاشتکاروں کے تمام مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کی مولانا کو اپنی ترامیم لانےکی تجویز