تحصیل چیئرمین و میئر کا اعزازیہ

تحصیل چیئرمین و میئر کا اعزازیہ 80ہزار روپے مقرر کر دیا گیا

ویب ڈیسک: تحصیل چیئرمین و میئر کا اعزازیہ 80ہزار روپے مقرر کر دیا گیا، خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ الیکٹڈ آفیشلز ریمیونیشن اینڈ الاﺅنسز رولز 2022میں دو ترامیم کی گئی ہیں.
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے چیئرمین اور میئر کے علاوہ ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے چیئرمین کا اعزازیہ 30ہزار روپے ماہانہ کردیا ہے۔
خیبر پختونخوا کابینہ کی جانب سے چند روز قبل منظوری دینے کے بعد اعزازیہ میں اضافہ کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ الیکٹڈ آفیشلز ریمیونیشن اینڈ الاﺅنسز رولز 2022میں دو ترامیم کی گئی ہیں.
پہلی ترمیم کے مطابق میئر کے ساتھ ساتھ تحصیل چیئرمین کے ماہانہ اعزازیہ کو 40ہزار سے بڑھا کر 80ہزار روپے کردیا گیا ہے ، اسی طرح ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے چیئرمین کا ماہانہ اعزازیہ 20ہزار سے بڑھا کر 30ہزار کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ بلدیاتی نمائندوں نے ماہانہ اعزازیہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا جسے حکومت نے مزاکرات میں منظور کرلیا تھا۔ خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ الیکٹڈ آفیشلز ریمیونیشن اینڈ الاﺅنسز رولز 2022میں دو ترامیم کی گئی ہیں.
خیبر پختونخوا کابینہ کی جانب سے چند روز قبل منظوری دینے کے بعد اعزازیہ میں اضافہ کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی