خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیس

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیس کی سماعت ایک مہینے تک ملتوی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیس کی سماعت ایک مہینے تک ملتوی کر دیا گیا۔
سینیٹ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ اس دوران عدالت نے کیس کی سماعت ایک مہینے تک ملتوی کردی۔
خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیس کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
اس دوران وکیل درخواست گزار علی زمان ایڈوکیٹ نے بتایا کہ گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ کوئی اور وکیل پیش ہو، علی ظفر ایڈوکیٹ اور سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ اس کیس کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا ان سے کہنا تھا کہ اپ نے کیوں ہتھیار ڈال دئیے، اس پر علی زمان ایڈوکیٹ نے بتایا کہ میری باتوں پر ان کو غصہ آیا تھا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اچھی بات ہے کیس میں جذبات سے کام نہیں لینا چاہیے، جب بھی وکلاء پیش ہوں تو تحمل کا مظاہرہ کیا کریں۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس کیس کو ایک مہینے کے لیے ملتوی کیا جائے، ادھر وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کیس کو ملتوی کیا جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ کیس کی سماعت ایک مہینے تک ملتوی کر دی گئی

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں پولیس گاڑی پربم دھماکہ، تین اہلکار زخمی