ڈی پی او باجوڑ اور پولیس

ڈی پی او باجوڑ اور پولیس کے مذاکرات کامیاب، پولیو ڈیوٹی شروع

ویب ڈیسک: ڈی پی او باجوڑ اور پولیس کے مذاکرات کامیاب ہونے پر پولیس نے احتجاج ختم کر کے پولیو ڈیوٹی دوبارہ شروع کر دی۔
ضلع باجوڑ میں پولیس اہلکاروں اور ڈی پی او کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او باجوڑ نے پولیس اہلکاروں کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
پولیس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ پولیو مہم پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکار بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ شہید پولیس اہلکار کے قاتلوں کو 5 دنوں کے اندر گرفتار کیا جائے، اس کے ساتھ ہی شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں کو تعلیم شرط کے بغیر پولیس میں بھرتی کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جاری خونریزی کو فوری روکنا ہوگا ، وزیراعظم