مونال اور لامونتانا کا قبضہ محکمہ

مونال اور لامونتانا کا قبضہ محکمہ وائلڈ لائف نے حاصل کر لیا

ویب ڈیسک: مونال اور لامونتانا کا قبضہ محکمہ وائلڈ لائف نے حاصل کر لیا، تفصیلات ک مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مونال اور لامونتانا ریسٹورنٹس کا قبضہ حاصل کر لیا۔
وائلڈ لائف ترجمان کے مطابق مونال اور لامونتانا ریسٹورنٹس کا قبضہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت محکمہ وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ نے مونال اور لامونتانا کو سیل کر دیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے دونوں ریسٹورنٹس سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنی آخری سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
سپریم کورٹ کے جاری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ 11 ستمبر سے وائلڈ لائف بورڈ مونال کا کنٹرول سنبھالے، سی ڈی اے اور پولیس کی مدد سے قبضہ لیا جائے، ریسٹورنٹس کو جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  حسن نصر اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوگیا ،جوبائیڈن