پی ٹی آئی کے 4 رہنماﺅں

پی ٹی آئی کے 4 رہنماﺅں کی راہداری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے 4 رہنماﺅں کی راہداری ضمانت منظور ، انہیں 5 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معاون خصوصی برائے انسداد رشوت ستانی مصدق عباسی ، رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک ، عمر صدیق اور صدیق انجم کی راہداری ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
اس موقع پر پشاور ہائی کورٹ نے انہیں 5 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کر دی۔
درخواست گزار کے وکیل عالم خان ادینزئی نے عدالت کوبتایا کہ مصدق عباسی ، عمر صدیق اور صدیق انجم کےخلاف اسلام آباد ایف آئی سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا ہے۔
تمام درخواست گزار متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں تاہم خدشہ ہے کہ انہیں عدالت میں پیش ہونے سے قبل گرفتار کرلیا جائے گا۔
اس پر فاضل بنچ نے مصدق عباسی اور دیگر کو 5 اکتوبرتک راہداری ضمانت دے دی۔
اسی طرح رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کی راہداری ضمانت کےلئے دائر درخواست پرعدالت کوبتایا گیاکہ اس کا موکل رکن قومی اسمبلی ہے اور اسلام آباد میں 8 ستمبر کو پی ٹی آئی جلسہ کے باعث اس کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
عدالت نے شاہد خٹک کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 4 رہنماﺅں کی راہداری ضمانت منظور ، انہیں 5 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  تیاریاں مکمل، عوام کاٹھاٹھیں مارتا سمندر آج راولپنڈی سے ٹکرائے گا