خواجہ آصف وزیراعلیٰ بارے بیان بازی

خواجہ آصف وزیراعلیٰ بارے بیان بازی سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت بحال کریں

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیردفاع بارڈر سیکیور کرتے تو وزیراعلیٰ کو افغانستان سے بات چیت کی ضرورت نہ پڑتی، خواجہ آصف وزیراعلیٰ بارے بیان بازی سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت بحال کریں۔
گورنر خیبرپختونخوا اور خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں بلکہ یہ حملہ 10 ستمبرکو ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراس بارڈر دہشت گردی وفاقی مسئلہ ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اپنی ذمہ داری کے مطابق حفاظت نہیں کر سکتے تو بارڈر کا انتظام وانصرام خیبر پختون خوا کے حوالے کریں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت نے ملک کو انتہائی نازک صورتحال میں دھکیل دیا ہے، گورنر اور وزیراعظم ٹیلی فون کالز پر ڈرامہ بازیاں بند کریں۔
تحریک انصاف کے رہنما نے مزید بتایا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال کی ذمہ دار براہ راست جعلی وفاقی حکومت ہے، جعلی حکومت سے ملک نہیں سنبھلا جا رہا۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گورنر اور کچھ نہیں کر سکتے ماسوائے بیان بازی کے، گورنر اپنے منصب کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں، اپنے کرتوتوں کی وجہ سے یہ گورنر عہدے کے لئے نااہل ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیردفاع بارڈر سیکیور کرتے تو وزیراعلیٰ کو افغانستان سے بات چیت کی ضرورت نہ پڑتی، خواجہ آصف وزیراعلیٰ بارے بیان بازی سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت بحال کریں۔

مزید پڑھیں:  علی امین پختونوں اور پنجابیوں کو لڑوانا چاہتے ہیں ،عظمیٰ بخاری