کنڈر میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ

نوشہرہ کے علاقے کنڈر میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: نوشہرہ کے علاقے کنڈر میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔
احتجاجی مظاہرین نے نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت سیاسی و سماجی شخصیات کر رہی ہیں۔ اس دوران مظاہرین کی جانب سے واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین نے کہا کہ بجلی کی ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے معمولات زندگی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے۔
نوشہرہ میں جی ٹی روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، احتجاج کے باعث ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنس گیا ۔ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ نوشہرہ کے علاقے کنڈر میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  کھپت میں کمی پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان