پریس کانفرنس کا بائیکاٹ

صحافیوں کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ

ویب ڈیسک: صحافیوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماؤں سلمان اکرم راجہ، شبلی فراز، رؤف حسن کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔
صحافیوں کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے نازیبا الفاظ پر بائیکاٹ کیا گیا۔
اس موقع پر ایک صحافی نے کہا کہ ایسے الفاظ کا استعمال نہیں ہونا چاہئے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا علی امین گنڈا پور کو صحافیوں بارے ایسی بات نہیں کرنی چاہئے تھی، عمران خان نے کہا صحافی اس وقت جہاد کر رہے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر نے بھی علی امین گنڈا پور کے بیان کی مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے اپنے بیان کی وضاحت کروں گا، پاکستان اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے، صحافیوں بارے جو بھی بات ہوئی غلط ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا صحافیوں بارے بیان ہماری پارٹی کا موقف نہیں، کسی کی تضحیک کرنا ہماری پارٹی کا موقف نہیں ہے، صحافیوں کا احترام کرتے ہیں، نازیبا گفتگو پارٹی پالیسی نہیں۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ صحافی عوام تک ہماری بات پہنچاتے ہیں، ہمیں صحافیوں کی مشکلات کا بھی احساس ہے۔

مزید پڑھیں:  حسن نصر اللہ کو ختم کرنا ضروری تھا ، اسرائیلی وزیراعظم