پولیس اہلکار کی ذبح شدہ نعش

بنوں سے ایک اور پولیس اہلکار کی ذبح شدہ نعش برآمد

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے ایک اور پولیس اہلکار کی ذبح شدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔
بنوں باران ڈیم سے ملنے ذبح شدہ پولیس اہلکار کی شناخت فہیم اللہ ولد اکبر علی کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق حدری ممند خیل بنوں سے ہے۔
شہید اہلکار فہیم پولیس کانسٹیبل ایلیٹ فورڈ لکی مروت پلاٹون میں تعینات تھا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس 18ستمبرکو پشاور میں ہوگا ۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پولیس کے احتجاج سمیت دیگر مسائل پرغور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  یمنی افواج کا امریکی بحریہ کے جہازوں پر بڑا حملہ