دونوں ایوانوں کا اجلاس

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس کل طلب،اہم قانونی سازی کا امکان

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس میں اہم قانونی سازی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور وفاقی اداروں میں ہفتے کو چھٹی ہوتی ہے لیکن اس دفعہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ہفتے کو بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رواں اجلاس میں بہت سے بل پیش کیے جارہے ہیں، جن میں سب سے اہم اعلی عدلیہ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل ہے۔
سیاسی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہفتے کو اجلاس بلانے کا مقصد کچھ اہم قوانین منظور کرواناہے ۔
دوسری جانب وزیرقانون کا کہناہے کہ حکومت کل کوئی آئینی ترمیم نہیں لا رہی ہے۔
دونوں ایوانوں میں اہم قانون سازی کے پیش نظرسینیٹ سیکرٹریٹ سے اجلاس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ کے دفاتر کل دن 11 بجے ہی کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اپوزیشن کے اہم رہنما مولانافضل الرحمان اہم قانون سازی کے عمل کے حوالے سے واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی ایکسٹینشن کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، لیاقت باغ سیل