توشہ خانہ 2کیس

توشہ خانہ 2کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) نے توشہ خانہ 2کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے نیب سے منتقل ہونے والے توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی تین رکنی ٹیم تحقیقات کرے گی۔
تحقیقاتی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم میں ٹیکنیکل اور تفتیشی امور کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔
تین رکنی مشترکہ تحیقیقاتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کو تحقیقات کے لیے 16 ستمبر کو طلب کیا ہے، ٹیم نے نیب سے کیس کا تمام ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو اگر پیش نہیں کیا گیا تو تحقیقاتی ٹیم اڈیالہ جیل جائے گی۔

مزید پڑھیں:  تباہی پھیلانے کے باوجود امریکہ نے اسرائیل کے دفاع کا اعلان کر دیا