پشاور سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع

پشاور سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں بارش، موسم خوشگوار، سڑکیں زیرآب

ویب ڈیسک: پشاور سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
راست سے وقفے وقفے سے جاری بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ اس دوران ٹی ایم اے کی کارکردگی کا پول بھی کھل گیا۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میِں باد و باراں سے موسم خوشگوار ہو گیا، شہر اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔
تیز ہواؤں کے بعد ہلکی بارش سے موسم میں سردی کا احساس ہونے لگا، اس کے ساتھ ہی گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔
جل تھل ایک ہونے سے گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے۔ ہواؤں اور بارش نے گرمی کو زور کم کر دیا۔
ادھر ضلع ہری پور اور گردنواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی تپش سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔
بارش کے باعث جی ٹی روڈ سمیت دیگر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور بارش کا پانی سڑکوں پر تیرنے لگا جبکہ بعض ایک مقامات پر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔
اس بارش نے جہاں موسم خوشگوار بنایا وہیں ٹی ایم اے کی کارکردگی کا پول بھی کھول دیا۔ بارش سے مختلف علاقوں کو جانے والی رابطہ سڑکیں زیر اب آ گئیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی/بالائی پنجاب اورکشمیر میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
زیریں خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے ، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پشاور سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ تیز ہواؤں کے بعد ہلکی بارش سے موسم میں سردی کا احساس ہونے لگا

مزید پڑھیں:  لوئردیر میں فیلڈر گاڑی حادثے کا شکار ،بچہ ،نوجوان زخمی