داعش کے 2 دہشتگردوں کو قید

کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشتگردوں کو قید بامشقت کی سزائیں

ویب ڈیسک: خیبر پختون خوا میں کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشتگردوں کو قید بامشقت کی سزائیں سنا دی گئیں۔
پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت جج محمد اقبال نے کالعدم تنظیم کے 2 سہولت کاروں کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی، اس کے ساتھ ہی دہشت گرد عفان متین کو 14 سال اور عثمان کو 13 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنا دی گئی۔
یاد رہے کہ دونوں دہشت گردوں کو گزشتہ سال مارچ میں مردان سے گرفتار کیا گیا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق رواں سال 19 مقدمات میں گرفتار 99 دہشت گردوں میں سے 28 کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔
ذراءع نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال دہشت گردی کے 64 درج مقدمات درج ہوئے جن میں 83 ملزمان کی ضمانتیں خارج جبکہ بنوں میں گرفتار ہونے والے 24 دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے ، اس سلسلے میں عدالتوں سے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان عبدالجبار اور زیارت گل داعش کے لیے سہولت کاری کر رہے تھے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انہی ملزمان کی سہولت کاری کے باعث سیکیورٹی فورسز اور اداروں پر حملے ہوئے، ملزمان سے ریاست مخالف پمفلٹس اور دیگر مواد برآمد ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ خیبر پختون خوا میں کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشتگردوں کو قید بامشقت کی سزائیں سنا دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا حزب اللہ پر حملہ،حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ