طلال چوہدری نے حکومت کو خوشخبری

آئینی ترامیم بارے طلال چوہدری نے حکومت کو خوشخبری سنا دی

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے حکومت کو خوشخبری سنا دی، ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جے یو آئی ف کے بعد حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کی کمی رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں اور آزاد اراکین کا اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش جا ری ہے۔ بس اب حکومت کو اس سلسلے میں صرف ایک ووٹ کی کمی رہ گئی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی والے آف دی ریکارڈ ہم سے کہتے ہیں کہ یہ ترامیم ہونی چاہئیں۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن جو پی ٹی آئی کے جلسے میں ہوا وہ بھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ پارلیمان میں قانون سازی کیلئے حکومت کے نمبرز پورے ہیں جبکہ طلال چوہدری نے حکومت کو خوشخبری سنا دی.

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں پولیس گاڑی پربم دھماکہ، تین اہلکار زخمی