پیوٹن نے ایک بار پھر یورپ

پیوٹن نے ایک بار پھر یورپ کو وارننگ دیدی

ویب ڈیسک: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر یورپ کو وارننگ دیدی ، اب کی بار متنبہ کیا ہے کہ مغرب یوکرین کو دور مار میزائل دینے سے باز رہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کے ہاتھ مضبوط کرنے سے باز رہیں۔ اگر یوکرین کو دور مار میزائل فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو جنگ کی نوعیت تبدیل ہونے سے روکنا ہمارے بس سے باہر ہو جائیگا۔
یورپی میڈیا سے بات چیت کے دوران پیوٹن نے کہا کہ امریکا اور یورپ کے کئی ممالک یوکرین کا اسلحہ خانہ مضبوط کر رہے ہیں، یہ یوکرین کی مدد نہیں بلکہ انہیں مزید تباہی کے دہانے پر لے جانے کے مترادف ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ دور مار میزائل یوکرین کو فراہم کرکے وہ ان کے حملہ کرنے کی استعداد بڑھارہے ہیں جبکہ اس کے دوسری طرف روس کے لیے بھی اس اقدام سے مشکلات بڑھ جائیں گی۔
ولادیمیر پوٹن نے مغربی ممالک کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو طویل فاصلوں تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے کا مطلب یہ لیا جائے گا کہ معاہدہ شمالی بحرِ اوقیانوس کی تنظٰم نیٹو بھی اب اس جنگ میں ملوث ہو رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر مغربی ممالک یوکرین کو جدید ترین ہتھیاروں کی فراہمی کرتے رہے تو پھر روس کے لیے ضبط دشوار تر ہو جائے گا اور ایسے میں جنگ کی نوعیت بھی تبدیل کی جا سکتی ہے۔
صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ جو ممالک یوکرین کی مدد کے حوالے سے نمایاں ہیں اُن کے لیے روس میں نفرت کا گراف بلند ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ ،رینجرز طلب