سونے کی قیمت میں 2900روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں 2900روپے اضافہ، تولہ 2 لاکھ 65 ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں 2900روپے اضافہ ہو گیا، اس اضافہ ہونے سے سونا فی تولہ 2 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سونے کی عالمی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان میں بھی سامنے آنے لگے ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اس حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے تک جا پہنا۔
ادھر 10 گرام سونے کی قیمت 2486 روپےکےاضافے سے 2 لاکھ 27 ہزار966 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں51 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2566 ڈالر پرپہنچ گیا ہے۔
یاد رہےکہ سونے کی قیمت میں 2900روپے اضافہ ہو گیا، 2900 روپے اضافہ ہونے سے سونا فی تولہ 2 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر وحشیانہ بمباری، 24گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید