صوبہ میں تیز بارش کے باعث

صوبہ میں تیز بارش کے باعث حادثات، مزید 6 افراد جاں بحق، رپورٹ

ویب ڈیسک: صوبہ میں تیز بارش کے باعث حادثات رونما ہوئے، جس سے 6 افراد جاں بحق جبکہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش کے باعث حادثات کے نتجے میں مجموعی طور پر 6 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع چارسدہ میں تیز بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جبکہ دیر اپر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ چارسدہ میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک مرد، ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔
بارش کے باعث مجموعی طور پر 2 مکانات کو نقصان پہنچا، ایک گھر مکمل جبکہ ایک گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔ یکم جولائی سے مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 107 افراد جاں بحق جبکہ 146 افراد زخمی ہوئے۔
اس دوران مجموعی طور پر 977 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 262 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ صوبہ میں تیز بارش کے باعث حادثات رونما ہوئے، جس سے 6 افراد جاں بحق جبکہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ یکم جولائی سے مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 107 افراد جاں بحق جبکہ 146 افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، باجوڑ کا رہائشی قتل