انقلاب کا اعلان

انقلاب کا اعلان، ایک گولی کے جواب میں 10چلائیں گے: علی امین

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باضابطہ طور پر انقلاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کہا ہے کہ ایک گولی کے جواب میں 10گولیاں چلائیں گے ۔
ایک ویڈیو بیان میں علیٰ امین گنڈاپور نے کہا کہ انقلاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیں لہٰذا اب گولی کا جواب گولی، شیل کا شیل اور اور لاٹھی کا جواب لاٹھی سے ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہماری عزتوں، چارد اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا لیکن ہم نے ملک کے لیے اف تک نہیں کی، اب ہم پر بھی گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے 2کارکنوں کو گولیاں ماری گئیں، تیسرے کارکن کو گولی ماری گئی جس کا پتہ نہیں چل رہا، ہم پر سیدھے شیل مار کر 50 سے زیادہ کارکنوں کو زخمی کیا گیا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب کی حدود میں ہر 3 کلو میٹر پر ہم پر شیل اور گولیاں برساتے رہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ پورا پاکستان ہمارا ہے، پورے ملک کو مبارک باد دیتا ہوں، آج کئی پولیس اہلکار ہمارے ہتھے چڑھے لیکن میں نے ان کو ریسکیو کیا، پنجاب پولیس کے نوجوانوں اگر اپنے باپ کے اولاد ہو تو بیان دو کے ہم نے تم کو چھوڑ دیا تھا۔
علی امین نے کہا کہ اس کے بعد کوئی گولی برسائے گا ،تو اس پر گولی برسائی جائے گی، تم ایک گولی چلا گے ہم 10 گولی چلائیں گے، تم ایک شیل اور لاٹھی ماروگے ہم 10 ماریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پختونخوا کے لوگوں قبائل میں جرگے کرو، سب متحد ہو جائیں، اگر تم لوگ کہتے ہو کہ یہ سب ہمارا ہے، اور وہ ہمیں ماریں گے تو پھر مرنے کے لیے تیار ہو جائیں، یہ میرا واضح پیغام ہے دھمکی نہیں ہے اور یہ اصلاح کی آخری وارنگ ہے۔
علی امین نے کہا کہ ادارے قوم کی آواز نہیں بن سکتے اور قوم کی رائے کی عزت نہیں کرسکتے تو سائیڈ پر ہوجائیں، عوام کے فیصلے عوام کو کرنے دیں، سیاستدانوں کو سیاست کے فیصلے کرنے دیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ادارے بیچ میں نہ آئیں اور پھر دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے، آج باقائدہ انقلاب کا اعلان کر رہا ہوں، انقلاب کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی، ہم نے 804 نافذ کر دی، علی امین گنڈاپور