انصاف کا عمل پورا ہوگیا

حسن نصر اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوگیا ،جوبائیڈن

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن حسن نصرت اللہ کی شہادت کو منصفانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہو گیا ہے ۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اب غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہونی چاہیے۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکا حزب اللہ، حماس،حوثیوں اور ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف اسرائیل کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ حسن نصر اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوگیا ہے ، اب غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہونی چاہیے۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے جارحیت روکنے اور وسیع تر علاقائی جنگ کے خطرات کم کرنے کے لیے مشرقی وسطی میں امریکا کی فوجی دفاعی پوزیشن مزید بہتربنانے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی وزیردفاع گیلنٹ سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اس کی حمایت یافتہ پراکسیزکو روکنے اور خطے میں امریکی افواج،تنصیبات کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران 46 افراد ڈوب کر ہلاک