فریقین کے درمیان سیز فائر

کرم :قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد فریقین کے درمیان سیز فائر

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں کئی جانوں کے ضیاع کے بعد فریقین کے درمیان سیز فائر، مورچے خالی کرکے سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیئے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کے مطابق انتظامیہ، پولیس اور قبائلی عمائدین کی کوششوں سے قبائل میں سیز فائر کردیاگیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فریقین سے مورچے خالی کروا کے سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیئے گئے جبکہ گرینڈ جرگہ اور فریقین کے عمائدین امن برقرار رکھنے کی کوشش کرہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں پائیدار امن برقرار رکھنے کیلئے جی او سی میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی بھی پاراچنار میں موجود ہیں ۔
خیال رہے کہ فریقین کے درمیان جاری جھڑپوں میں اب تک 50کے قریب افراد جاں اور 175زخمی ہوئے ہیں ۔
جھڑپوں کے باعث ٹل پاراچنار روڈ گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہے ۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ٹل پاراچنار سمیت تمام ضلع میں آمدورفت بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران 46 افراد ڈوب کر ہلاک