103کارکن گرفتار

راولپنڈی احتجاج: خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 103کارکن گرفتار

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کی 12خواتین سمیت 103کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 5تھانوں نے کل 6مقدمات درج کئے ہیں۔
تین مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے اور 4مقدمات میں 144خلاف ورزی دفعہ لگائی گئی۔
گرفتار کئے جانے والوں میں سیمابیہ طاہر سمیت 2ایم پی اے خاتون امیدوار بھی شامل ہیں۔
تمام گرفتار کارکنوں کو آج اتوار ڈیوٹی جج کے پاس پیش کیا جائے گا، انصاف لائرز فورم لیگل ٹیم جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئی ہے۔
مقدمات تھانہ سٹی، وارث خان، نیو ٹان، سول لائن اور آر اے بازار نے درج کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا حزب اللہ پر حملہ،حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ