سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے

ایران کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ایران نے لبنان اور پورے خطے میں اسرائیلی کی جانب سے جاری جارحیت پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب عامر سعید اراوانی کی جانب سے حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان کو خط لکھ دیاگیا۔
ایرانی مندوب نے خبر دار کیا کہ ایران کی سفارتی حدود اور نمائندوں کے خلاف کسی قسم کے حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ہم بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے قومی اور سیکیورٹی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنا حق استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی