ایم کیو ایم ناراض

ایم کیو ایم ناراض، حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظریانی کا عندیہ

ویب ڈیسک: حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی، حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق کوٹہ سسٹم میں 20سال کیلئے توسیع پر ایم کیو ایم کے ارکانِ اسمبلی نے سخت مایوسی کا اظہار کردیا۔
پارٹی ارکان نے کہا ہے کہ کوٹہ سسٹم میں توسیع کسی صورت قبول نہیں، شہری سندھ کیلئے کئے گئے وعدے پر عملدرآمد نہ ہونا حکومتی بدنیتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اراکین اسمبلی کی جانب سے رائے دی گئی کہ غیر سنجیدہ رویے پر حکومت میں شامل ہونے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے، کوٹہ سسٹم شہری سندھ کا تعلیمی و معاشی قتلِ عام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے اراکین اسمبلی کو حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں مولانا کو آن بورڈ لینا چاہیے، رانا ثناء اللہ