عہدیداروں کی مہم چلانے پر پابندی عائد

پشاور :ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے حکومتی عہدیداروں کی مہم چلانے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: پشاور میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی مہم چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ جاری کردیاگیا ۔
مراسلے کے مطابق صدرمملکت،وزیراعظم،وزیراعلی،گورنر،سپیکرز،ڈپٹی سپیکرز،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین آف سینٹ ،وفاقی اورصوبائی وزراء امیدواروں کی مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اگلے ماہ خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔
نشستیں امیدواروں کے جاں بحق ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں،الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ضابطہ اخلاق کے مطابق ہرقسم کے تبادلو ں اورتعیناتیوں پر پابندی عائِد کردی ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے وفاقی اورصوبائی اداروں کی جانب سے ریاستی وسائل کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ متعلقہ امیدو ا ر و ں کے حق میں کسی قسم کے ریاستی وسائل استعمال نہیں کئے جاسکیں گے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی عہدیداروں یا کسی بھی آفیسر کے ا ختیا ر ا ت کے ناجائز استعمال کی شکایات پر ان کیخلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پابندی ضمنی الیکشن تک عائد ہوگی،الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعدالیکشن رولز کے تحت پابندی میں نرمی برتی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت سوات واقعے پر سیاسی بیان بازی کررہی ہے ،بیرسٹر سیف