فوجی آپریشن کا اشارہ

وفاقی وزیر امیر مقام کا خیبر پختونخوا میں فوجی آپریشن کا اشارہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا اشارہ دے دیا ہے ۔
سوات کے علاقہ سنگوٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری واضح پالیسی ہے کسی بھی دہشت گرد اور دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، صوبائی حکومت کے مطالبے پر فوج صوبے میں آپریشن کرے گی ۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کوئی بھی گھر خالی نہیں کیا جائے گا ۔
تقریب سے خطاب کے دوران انجینئر امیر مقام نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیرا علیٰ کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں، صوبے میں پچیس سے زائد یونیورسٹیوں کے فنڈ بند ہیں ۔
انہوں نے کہا اکہ صوبے میں حکمرانوں کی کوئی کارکردگی ہے ہی نہیں کہ عوام کا سامنا کریں، ،صوبے کے وزیر اعلی نے غنڈہ گردی قائم کی ہے، کارکنوں کو استعمال کیا جارہاہے، ایک طرف مریم نواز پنجاب میں کارکردگی دکھا رہی ہے، آپ گالیاں دے کر مقابلہ کررہے ہیں۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ گالیاں دینا اور جھوٹ بولنا خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا کام ہے، صوبے کے سرکاری وسائل استعمال کرکے کبھی اسلام آباد اور کبھی پنڈی ہر حملے کی کو شش کرہے ہیںاگر دم ہے تو اپنے ضلع میں جلسہ کریں۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے لئے صوبے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مطالبے پر فوج صوبے میں آپریشن کرے گی ہماری واضح پالیسی ہے کسی بھی دہشت گرد اور دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کے اہتمام نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس