پشاور احتجاجی مظاہرہ

پشاور :لبنان پر بمباری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،شہیدحسن نصراللہ کو خراج عقیدت

ویب ڈیسک: پشاور میں لبنان پر اسرائیلی بمباری سے ہونے والی شہادتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق لبنان پر اسرائیلی بمباری سے ہونے والی شہادتوں کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
احتجاج میں شریک مظاہرین نے حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصرت اللہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور حسن نصر اللہ کی تصاویر اٹھائی ہوئی تھیں ۔
اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔
احتجاج کے شرکاء نے فلسطین کی آ زادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر خاموش مسلم حکمرانوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

مزید پڑھیں:  اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور انتظامی سربراہ سے محروم ، تعلیمی اور دیگر امور ٹھپ