ملائیشیا کے وزیراعظم

ملائیشیا کے وزیراعظم 2اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے

ویب ڈیسک: ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انورابراہیم 2اکتوبر کو اپنے پہلے دورے پر پاکستان آئیں گے ۔
اپنے 3روزہ دورے میں ملائیشن وزیراعظم 2اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد اگلے روز 3اکتوبر کو اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے
ملائشین وزیراعظم کی دیگر مصروفیات کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔
ملائیشیا کے وزیراعظم کی زیادہ مصروفیات وزیراعظم ہائوس میں ہوں گی۔
اپنی مصروفیات کا شیڈول مکمل کرکے وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم اگلے روز 4 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔
یا درہے ملائیشیا کے کسی بھی وزیر اعظم کا یہ دورہ پانچ سال بعد ہورہا ہے۔
سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی نے 5گھنٹے پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا