نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس

خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کےزیر اہتمام نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس

ویب ڈیسک: خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کے اہتمام نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
کانفرنس میں خیبر پختونخوا کے 11میڈیکل کالجز سے 1500سے زائد طلبہ شریک ہوئے ۔
کانفرنس میں شریک میڈیکل کے طلبہ نے پوسٹرز، کوئزپریزنٹیشن ، ریسرچ ڈیبیٹ اور ویڈیو گرافی کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔
کانفرنس کا مقصد ریسرچ کوفروغ دینا اور میڈیکل کے طلبہ کو اجاگر کرنا تھاجس میں بڑی تعداد میں ماہرین نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر مظاہرین نے ریسرچ کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔
کانفرنس میں مختلف مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  محکمہ ریلوے کا کوئٹہ و پشاور ٹرین سروس بحالی کا فیصلہ