Ajmal Wazir PC1 1

بی آر ٹی منصوے کے افتتاح کا سرپرائیز دینگے۔اجمل وزیر

پشاور: مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا میڈیا سے بات چیت ،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مسائل کو جلد حل کرینگے۔صحافیوں کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرینگے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ جسکو وزیر اعلی جو زمہ داری دیتے ہیں وہ جانتے ہیں ،وزیر اعلی نے کس کو کیا عہدہ دینا ہے وہ صرف خود فیصلہ کرتے ہیں۔ اجمل وزیر نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے۔ہر ڈسٹرک میں انتظامات کیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے کرونا وائرس سے بچاو کے لیئے احکامات جاری کیئے۔تمام بارڈرز پر سیکورٹی اہلکار اور محکمہ صحت کا عمل مونیٹرنگ کر رہا ہے۔مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ خطرے والی کوئی بات نہیں چیزیں کنٹرول میں، وائرس سے زیادہ تر لوگ نہیں مرتے، زیادہ لوگ ٹھیک ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوے کے افتتاح کا سرپرائیز دینگے ۔بی ارٹی منصوبے سے بہت لوگ مستفید ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیر اعلی کی سربراہی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیئے ،جو کام پچھلی حکومتیں پانچ سالوں میں نہ کر سکے وہ محمود خان نے اٹھارا مہینوں میں کیئے۔بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے قبائیلی اضلاع میں پہلی بار الیکشن کروائیں، قبائیلی اضلاع میں بلا سود قرضے مل رہے۔ان کا کہنا تھا کہ سوات ایکسپرس وے جلد مکمل ہو جائے گا، اپوزیشن کو چیلنج دیتا ہوں کہ خود چیک کریں کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے۔مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے ملک ترقی کی طرف جار رہاے ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ جو محلوں میں لوٹو پوٹو گروپ ہم پر الزامات لگا رہے ہیں۔احساس پروگرام پہلی بار غریبوں کے گھروں میں جا رہا ہے

مزید پڑھیں:  سونا مزید مہنگا، 24 قراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز