پانچویں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا

پانچویں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں کل جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا جو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیوں کے درمیان ہو گا -

 یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا

 لیگ کا 18واں میچ کل جمعرات کو راولپنڈی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی کی ٹیم کی قیادت ڈیرن سیمی کریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز قیادت سرفراز احمد کو کریں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لیگ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا