citizens portal

پاکستان سیٹیزن پورٹل پرعوام کابڑھتا ہوا اعتماد

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم ہونے والے پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد، مسائل کے حل کے لیے عوام کی بڑی تعداد پاکستان سٹیزن پورٹل سے رجوع کر رہی ہے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج شدہ ممبران کی تعداد پندرہ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ریجسٹرڈ شدہ ممبران کی تعداد 1513598تک پہنچ گئی۔ اب تک پاکستان سٹیزن پورٹل پر اٹھارہ لاکھ سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں ،جن میں سے تقریبا سترہ لاکھ کو حل کیا جا چکا ہے جبکہ بقیہ حل کے مراحل میں ہیں۔ مجموعی طور پر بانوے فیصد تک شکایات کو حل کیا گیا ہے جس پر حوصلہ افزا فیڈ بیک موصول ہوا ہے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل مختلف سرکاری محکموں سے متعلقہ شکایات کے لئے سب سے موثر پلیٹ فارم بن چکا ہے.پاکستان سٹیزن پورٹل عوام اور حکومت کے مابین اعتماد کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری