saudi

سعودی وزیرمملکت برائےامور خارجہ عادل الجبیر نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

ویب ڈیسک (ریاض)مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر نے بھی ریاض میں اتوار کو کورونا ویکسین لگوا لی۔

سعودی حکومت نے سب سے پہلے دارالحکومت ریاض میں کووڈ 19 ویکسین سینٹر قائم کیا ہے اور یہ مملکت بھر میں سب سے بڑا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الجبیر ویکسین کی دوسری خوراک 20 روز بعد لیں گے۔ وزارت صحت کی ہدایت ہے کہ ویکسین لینے والے مقررہ نظام الاوقات کی پابندی کریں۔

مزید پڑھیں:  گاجر کا جوس، کولیسٹرول کم اور مدافعت بڑھاتا ہے

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ نے بھی ویکسین کی پہلی خوارک لی ہے، انھوں نے اس موقع پر سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سب لوگ پہلی فرصت میں کرونا ویکسین لیں، ان کا کہنا تھا یہ اللہ کی نعمتوں میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق