GettyImages1208953647Tiny

موذی مرض کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد) : پاکستان میں کرونا کی یلغار جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کرونا کے باعث مزید 59 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے ایک ہزار947نئےکیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کےفعال کیسزکی تعداد35ہزار707 تک جاپہنچی ہے۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا مزید 59 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 409 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دورن کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.55 فیصد رہی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے دو ہزار 219 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 73 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 360 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ‏خیبرپختونخوا 59 ہزار 729، بلوچستان میں 18 ہزار 254 کیس رپورٹ ہوئے،اسلام آباد 38 ہزار 395، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 870 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 383 ہوگئی ہے۔

‏ملک بھر میں 68 لاکھ 84 ہزار 940 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے،24 گھنٹے کے دوران 35 ہزار 73 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 707 ہے، 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 59 اموات ہوئیں۔