52afdf076a5db56191b2b08b23038cc3

خیبر پختونخوا تعلیمی بورڈ میٹرک امتحانات کابڑا فیصلہ

پشاور:ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں بھی امتحانی مرکز قائم کر دئیے گئے ،تیراہ امتحانی مرکز کی سکیورٹی کے لیے قبائلی عمائدین اور ضلعی انتظامیہ سے مدد مانگ لی گئی تیراہ کے طالب علم گھنٹوں سفر طے کر کے امتحان پشاور میں دیتے رہے ہیں امتحانی ہال میں 500طلبا و طالبات امتحانات دینگے،پشاور تعلیمی بورڈ دینگے پشاور سمیت تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات کے لئے حساس امتحانی مراکز کی نشاندہی کر دی گئی ہے، حساس امتحانی مراکز کی سیکورٹی کے لئے موثر انتظامات کی سفارشات،پشاور سمیت قبائلی اضلاع میں امتحانی مراکز کے باہر سیکورٹی کے لئے ایس ایس پی ڈی پی اوز اور ضلعی انتظامیہ کو تفصیلات ارسال،تعلیمی بورڈ پشاور کے زیر انتظام میٹرک امتحانات 13 مارچ سے ہونگے امتحانات میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبا حصہ لے رہے ہیں

مزید پڑھیں:  سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد