Screen Shot 2021 01 11 at 3.28.50 PM

فوج پرلگائےگئےالزامات میں کوئی وزن نہیں،مولانا فضل الرحمان کو راولپنڈی آنے پر چائے پلائیں گے-ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر کی میڈیا بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، بلوچستان میں کچھ عناصر صورت حال کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،سیکیورٹی ادارے ملک کے خلاف کام کرنے والے عناصر کا قلع قمع کریں گے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اس کےخلاف ثبوت عالمی برادری کو پیش کئے، بھارتی پروپیگنڈے کا ملکی میڈیا نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، افغانستان اور ایران کے بارڈر پر حفاظتی باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے.

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی

پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ الزامات کےمعاملےمیں نہیں پڑنا چاہتےاور نہ پڑیں گے، فوج پرلگائےگئےالزامات میں کوئی وزن نہیں، الزامات پر تشویش ضرورہے لیکن فوج کا مورال اپنی جگہ پر قائم ہے، الیکشن کے وقت پاک فوج سےمدد مانگی گئی جو دی گئی۔ فوج حکومت کا ذیلی ادارہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی،اگر وہ آئے تو چائے پلائیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن سے سیکیورٹی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہوئی، امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی اور خود کش حملوں پر قابو پایا گیا، خودکش حملوں میں 97 فیصد واضح کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اغوا برائے تاوان میں 98 فیصد کمی آئی، کراچی میں دہشت گردی میں 95 فیصد کمی آئی جبکہ 18 ہزارسے زائد دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ مشرقی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہواہے، بھارتی افواج دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، بھارتی افواج کو جوابی کارروائی میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔