1141221 pesh swat rainhouse bureau 1468437358

تخت بھائی میں بارشوں سے مکانوں کے چھت گر نے سے 4افراد جاں بحق

پشاور:تخت بھائی کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے کچے مکانوں کی چھتیں گرنے کی نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7شدید زخمی ہو گئے ۔پہلا واقعہ تخت بھائی کے علاقہ سرور آباد جلالہ میں پیش آیا جس میں غریب ڈرائیور دوست محمد کے مکان کی چھت گرگئی۔جس کے نتیجے میں ان کے تین بچے فائزہ عمر 9 سال ، ثنا عمر 3 سال اور طفیل وقاص عمر 45 دن موقع پر جاں بحق ہوگئے۔جبکہ اس کی بیوی مسما بسرت عمر 45 سال اور دو بچیاں اسما عمر 6 سال اور صبا گل عمر 12 سال شدید زخمی ہوگئیں۔ دوسرا واقعہ تخت بھائی کے علاقہ قدرت آباد میں بھی پیش آیا ،جس میں بارش سے متاثر کچے مکان کی چھت گرنے سے 8 سالہ مظہر ولد طاہر موقع پر جاں بحق جبکہ اسکی چچی نسیم بی بی اور چچا زاد بھائی معیز اور معاذ ولد گل نبی شدید زخمی ہوگئے۔جس کو فوری طور پر ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی منتقل کردیئے۔جہاں پر ایم ایس ڈاکٹر کچکول کی قیادت میں ڈاکٹروں کی میڈیکل ٹیم نے زخمیو ں کو فوری طور پر طبی امداد دیکر ہسپتال میں داخل کردیئے۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم