عورتوں کے حقوق کاسب سے بڑاحامی ہوں-خلیل الرحمان قمر

خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ میں عورتوں کے حقوق کاسب سے بڑاحامی ہوں، عورت کی تعلیم ہو ان کی جائیداد میں حصہ ہو باہر جانے کی آزادی ہو یا سترتک کپڑے پہننا ہو لیکن یہ ایک بے حیا نعرہ ہے کہ "میراجسم میری مرضی”۔

ایک ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کو اس کے جسم کانام لے کر اور شکل کانام لیکر مخاطب کرنے کی نہ قانون اجازت دیتاہے نہ آئین اجازت دیتاہے اور نہ ہی شریعت اجازت دیتی ہے لیکن کیا کسی مرد کوشٹ اپ کہنے کی اجازت ہے۔ شٹ اپ کہنا میرے لیے گالی ہے اور گالی سمجھتا ہوں-

پروگرام میں جھگڑے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ جب پروگرام ہو رہا تھا تو میں نے نہایت احترام سے کہا کہ میں عرض کرنا چاہتا ہوں جب سینیٹر صاحب نے بات کی تو وہ بیچ میں بولیں، جب میں بولا تو وہ بیچ میں بولیں تومیں نے منع کیا تو انھوں نے آگے سے شٹ اپ کہا۔ عورت کے پاس کیا حق ہے کہ وہ کسی مردکوگالی دے، شٹ اپ کہنا میرے لیے گالی ہے جس کی میں کسی کو اجازت نہیں دے سکتا۔