Screen Shot 2021 01 13 at 6.49.22 PM

عمران خان سوئچ دبا کر تبدیلی نہیں لے آئے گا،ذہن بدلنا ہوتے ہیں-وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کااین ایچ اےکی تقریب سےخطاب

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنی ٹرانسپرنسی ٹینڈراوربڈنگ میں لائیں گے کرپشن کم ہوتی جائےگی،بدقسمتی سےملک کےنظام میں کرپشن کوتسلیم کرلیاگیاتھا.جو لوگ پرانے نظام سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں وہ تبدیلی نہیں آنے دیتے،آٹومیشن سے دنیا بھر میں تبدیلی آئی ، کرپشن کرنا نا ممکن ہوا ،رشوت چلتی رہے گی تو ملک ترقی نہیں کر سکتا.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت کرنیوالوں اور دیگر ممالک کےحکمرانوں کا رہن سہن دیکھ لیں،ملک قرضوں پر گزارا کر رہا ہے اور لوگ بڑے بڑے ملکوں میں جائیدادوں میں رہ رہے ہیں ،براڈشیٹ والوں نے کہا ایک سیاستدان نے سعودی عرب سے لندن کے بینک میں ایک ارب ڈالر بھیجے.

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید 48 فلسطینی شہید

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سوئچ دبا کر تبدیلی نہیں لے آئے گا، تبدیلی کامطلب سوئچ آن یا آف کرنا نہیں، ذہن بدلنا ہوتے ہیں.جو نظام رشوت قبول کر لے وہ آگے نہیں بڑھ سکتا، رشوت اور کمیشن ختم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،خوددار قوم کی عزت ہوتی ہے، مدینہ کی ریاست کے سربراہ نے محلات نہیں بنائے تھے،ہمارے نبی ﷺ نے فلاحی ریاست بنائی تھی، مافیا پرانے سسٹم سے فائدہ اٹھاتے ہیں،تبدیلی نہیں آنے دیتے.

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، ن لیگ کی واضح برتری، شہباز شریف کی مبارکباد

عمران خان نے کہا کہ گرین پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت چاہتے ہیں، ملک کاسربراہ چوری کرے تو پورا نظام کرپٹ ہو جاتا ہے،کرپشن کو تسلیم کر کے برائی کو برائی نہیں سمجھا جاتا، براڈشیٹ کے مطابق سابق وزیراعظم چور تھا،سب سے بڑا ظلم ہے لوگ کرپشن کو کرپشن نہیں سمجھتے،ملک غریب اور یہ لوگ بڑے محلات میں رہتے ہیں.